ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کی معاونت کیلئے پیش پیش:صبا اصغر

ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ ایئرپورٹ  کی معاونت کیلئے پیش پیش:صبا اصغر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر کا سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ، چیئرمین، وائس چیئرمین اور سی ای او سیال نے استقبال کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان وڑائچ بھی ڈی سی کے ہمراہ تھے ۔چیئرمین سیال حسن بھٹی نے ایئرپورٹ بارے بریفنگ دی اور کہامستقبل قریب میں ایئرپورٹ مزید ترقی کرے گا ۔ صبا اصغر کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کی معاونت کیلئے ضلعی انتظامیہ ہمیشہ پیش پیش ہے ۔ ڈی سی نے کاروباری برادری کے ویژن کو سراہا اور مزید شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ دریں اثناڈپٹی کمشنر صبا اصغر اور ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر)دوست محمد کی زیرِ صدارت محرم کے جلوسوں اور مجالس کے لائسنس ہولڈرز و منتظمین کا اجلاس ہوا۔ ۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب میں کہا محرم میں امن و امان کا قیام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ ضلعی انتظامیہ سہولیات اوربہترین انتظامات یقینی بنائیگی ۔تمام متعلقہ محکمے ہم آہنگی سے فرائض انجام دینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں