ڈپٹی کمشنر کا مضافاتی علاقوں میں صفائی ستھرائی ،تجاوزات کے خاتمے کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا مضافاتی علاقوں میں صفائی  ستھرائی ،تجاوزات کے خاتمے کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی نوید احمد نے شہر اور مضافاتی علاقوں کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر انہوں نے صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے ، گرین بیلٹس کی بحالی، شجرکاری اور جاری سیوریج و ڈرینیج منصوبوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسر وں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شاہ کوٹ گاؤں کا دورہ کرتے ہوئے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں صفائی اور ڈیسلٹنگ کے اقدامات کا معائنہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں