بجٹ عوام دوست اور معاشی استحکام کی سمت قدم :ناہرا برادران

بجٹ عوام دوست اور معاشی استحکام کی سمت قدم :ناہرا برادران

حکومتی اقدامات سے عوام کو ریلیف ملے گا : اظہر قیوم ،مدثرقیوم مظہر قیوم

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے ، حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے اور چوہدری مظہر قیوم ناہرا سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو مشکل معاشی حالات میں عوام دوست قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے اور ترقیاتی اہداف کو خصوصی اہمیت دی ہے ۔ ان کے مطابق بجٹ کا بنیادی مقصد مہنگائی میں کمی، معاشی استحکام اور ترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتصادی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں، انفراسٹرکچر کی بہتری، توانائی منصوبوں اور مالیاتی استحکام کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے ۔ رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ حکومتی اقدامات سے عوام کو ریلیف ملے گا اور ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں