اے این ایف:خاتون سمیت 7 ملزم گرفتار 17لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

اے این ایف:خاتون سمیت 7 ملزم گرفتار   17لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے این ایف کی تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 6 کارروائیوں میں خاتون سمیت 7 ملزم گرفتار، 17 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 22.88 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔

 جی ٹی روڈ اٹک کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 1.8کلوگرام چرس ،پیرس روڈ سیالکوٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 670 گرام چرس ،آئی جے پی روڈ راولپنڈی کے قریب موٹر سائیکل سوار 2ملزموں سے 600گرام چرس، 2گرام کوکین ، 8گرام 10 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ گرفتار ملزموں نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ جامشورو ٹول پلازہ کے قریب خاتون کے قبضے سے 12کلوگرام چرس،سہراب گوٹھ کراچی کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلوگرام چرس،چائنہ چوک اٹک کے قریب گاڑی سے 1.8کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم گرفتار۔ تمام کارروائیوں کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں