پڈعیدن، پنگریو میں مبینہ خطرناک ڈاکو سمیت 14ملزم گرفتار
پڈعیدن، پنگریو (نمائندگان)پڈعیدن اور پنگریو میں مبینہ خطرناک ڈاکو سمیت 14 ملزم گرفتار کرلئے گئے ، پڈعیدن کے قریب کنڈیارو پولیس کادوران گشت ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ہو گیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو بڈھل عرف بڈھو ولد رحمت اللہ ٹانوری زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے ۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول مع تین گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ دوسری جانب ضلع بدین پولیس نے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، گٹکا سپلائرز اور چوروں کے خلاف مختلف تھانوں کی حدود میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ 1747 گرام چرس، آئس، 90 لیٹر دیسی شراب، 2100 گٹکے ، ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور 80 میٹر چوری شدہ بجلی کی تاریں برآمد کر لی گئیں۔