کراچی:فائرنگ واقعات میں خاتون جاں بحق، 2 زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن سیکٹر 51 میں گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کی شناخت 25 سالہ مصباح زوجہ سلمان کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کیا،واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔ اتحاد ٹاؤن میں گھر میں پستول کی صفائی کے دوران اتفاقیہ طور پر چلنے والی گولی سے 16 سالہ لڑکی زخمی ہو گئی۔ جبکہ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 61 سالہ محمد ارشد کو زخمی کردیا۔