کتاب ’’خامہ بیدار‘‘ کی تقریب رونمائی آج ہوگی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سینئر صحافی مولانا محمد ابرار ظہیر کی کتاب’’خامہ بیدار‘‘کی تقریب رونمائی آج دوپہر دو بجے گوجرانوالہ چیمبر کے جناح ہال میں ہوگی۔
جس میں امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی، مولانا عبدالرشید حجازی، پروفیسر نعیم مسعود، انجینئر خرم دستگیر خان، حافظ یونس آزاد اور دیگر عمائدین شریک ہونگے۔