حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی :منشا اللہ بٹ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت منشا اﷲ بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے ،
روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ یہ بات انہوں سٹی صدر مسلم لیگ (ن) رفیق مغل کے ہمراہ گلوبل ایجوکیشن آفس کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ منشا اﷲ بٹ نے کہا کہ جدید تعلیم، فنی تربیت اور بین الاقوامی معیار کی مہارتیں نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔