سینئر صحافی مولانا ابرار ظہیر کی کتاب خامہ بیدار کی تقریب رونمائی

سینئر صحافی مولانا ابرار ظہیر کی کتاب  خامہ بیدار کی تقریب رونمائی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)چیمبر آف کامرس کے جناح ہال میں سینئر صحافی مولانا محمد ابرار ظہیر کی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب خامہ بیدار کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔

 صدارت امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹرڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کی جبکہ بزرگ صحافی اور ممتاز دانشور مجیب الرحمن شامی مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کہا کہ اعتدال اور وسطیت ہمارا شعار ہے ، ہم کسی بھی ریاست مخالف سرگرمی کی حمایت نہیں کرتے ۔تقریب سے مجیب الرحمن شامی ،سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر ، پروفیسر حافظ عبدالستار حامد، ڈاکٹر شفیق پسروری نے بھی خطاب کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں