وزیرآباد:مین بازار بیوٹیفکیشن منصوبے کی تکمیل میں تاخیر
بازار کی رونقیں ماند ،کاروباری نقصان ،تاجروں اور د کانداروں کو مشکلات کا سامنا
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مین بازار میں بیوٹیفکیشن منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کے باعث تاجروں اور د کانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ د کانداروں کا کہنا ہے کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی تعمیر کا کام سست روی کا شکار ہونے کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ خریداروں کو بھی آمدورفت میں دشواری پیش آ رہی ہے ۔تاجروں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر ،ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ بیوٹیفکیشن منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ بازار کی رونقیں بحال ہوں اور کاروباری نقصان کا سلسلہ ختم ہو سکے۔
ان کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کام عوامی مفاد کیلئے ضروری ہیں تاہم منصوبوں کی بروقت تکمیل بھی انتہائی اہم ہے ۔شہریوں نے بھی تعمیراتی کام کے باعث گردوغبار، ٹریفک مسائل اور راستوں کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مو ثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ د کانداروں اور شہریوں کو امید ہے کہ انتظامیہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے منصوبے کی رفتار تیز کریں گے تاکہ عوام اور تاجروں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔