ڈپٹی کمشنر کا ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ،سٹاف کی حاضر کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ز(ڈی ایچ کیو) ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی، ڈاکٹرز کے باقاعدہ وزٹس اور نرسنگ سٹاف کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔