انسانی سمگلرز، بینکنگ فراڈ میں ملوث 46افراد گرفتار

انسانی سمگلرز، بینکنگ فراڈ میں ملوث 46افراد گرفتار

کارروائیوں میں 10کروڑ 1لاکھ روپے سے زائد مالیت کا فراڈ بے نقاب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے دو ہفتوں کے دوران کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انسانی سمگلرز، بینکنگ فراڈ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ مختلف کارروائیوں کے دوران 7 اشتہاری مجروں سمیت مجموعی طور پر 46ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے کروڑوں روپے کی ریکوری اور سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے مطابق ان کارروائیوں میں تقریباً 10کروڑ 1لاکھ روپے سے زائد مالیت کا فراڈ بے نقاب کیا جا چکا ہے ۔ شہریوں کو بیرون ملک ملازمت اور سنہرے مستقبل کے خواب دکھا کر لوٹنے والے نیٹ ورک کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔

یہ مافیا شہریوں کو اٹلی، سپین، یونان، جرمنی، عراق، سعودی عرب اور امریکہ سمیت دیگر ممالک بھیجنے کے نام پر کروڑوں روپے بٹور رہا تھا۔ لیبیا سے ڈی پورٹ ہونے والے شہریوں کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ایجنٹ امتیاز اسلم سمیت متعدد انسانی سمگلرز کو دھر لیا۔بینکنگ جرائم کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے بڑی کامیابی حاصل کی بینکنگ فراڈ کے مقدمے میں مطلوب دیرینہ اشتہاری ملزم محمد اکرم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ غیر قانونی فارن کرنسی ایکسچینج (حوالہ ہنڈی) کے کاروبار میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں