وزیرآباد:پیرا فورس کی دکانداروں سے ملاقاتیں تجاوزات خاتمے کی ہدایت
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مین بازار میں پیرا فورس نے تجاوزات کے خاتمے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی دورہ کیا۔
اس موقع پر انفورسمنٹ آفیسر ذیشان بیگ نے اہلکاروں کے ہمراہ بازار کا جائزہ لیا اور د کانداروں سے ملاقاتیں کیں۔انفورسمنٹ آفیسر ذیشان بیگ نے د کانداروں کو سرکاری ہدایات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ د کانوں کے باہر سامان رکھنے اور راستوں پر قبضہ کرنے سے گریز کیا جائے تاکہ پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ د کانداروں نے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بازار کو صاف ستھرا اور تجاوزات سے پاک رکھنے بھرپور کردار ادا کرینگے۔