ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ(کامران شہید گروپ)کی تقریب حلف برداری
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ(کامران شہید گروپ)کی تقریبِ حلف برداری نجی مارکی میں منعقد ہوئی ،مہمان خصوصی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق تھے۔
اس موقع پر وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ کی صحافی برادری کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد ڈسکہ کا اپنا رجسٹرڈ پریس کلب قائم ہوگا جو صحافیوں کیلئے ایک مضبوط اور باوقار پلیٹ فارم ثابت ہوگا اور صحافتی سرگرمیوں کو نئے خطوط پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ،بعدازاں یونین آف جرنلسٹ ڈسکہ کے عہدیدار وں کی جانب سے وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کو اعزازی شمشیر بطورِ تحفہ پیش کی۔