گجرات :آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن کا اجلاس
وفد کا دورہ چین انڈسٹری کی ترقی کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا :حاجی افضل
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس چیئرمین محمدافضل کی زیرِ صدارت جمخا نہ کلب میں منعقد ہو ا ،اجلاس میں چیئرمین محمد افضل نے گزشتہ ماہ کی رپورٹ پیش کی جس کو تمام ممبران نے سراہا،چیئرمین حاجی محمد افضل نے اجلا س میں آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن کے وفد کا چائینہ میں کافا کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کے بارے میں ممبران کو بریفنگ دی، انہو ں نے بتا یا کہ چائینہ کے شہر NANKANGمیں کافا کی 27ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور سالانہ ورلڈ فرنیچر کنفیڈریشن کا انعقاد کیا گیا جس میں آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی محمد افضل کی زیر قیادت وفد نے شرکت کی،وفدمیں علی عنصر گھمن’ حماد اسلم’ عمیر گھمن’ قاسم لقمان شامل تھے۔
کافا میٹنگ کے دوران چیئرمین حاجی محمد افضل کو ممبر شپ سرٹیفکیٹ دیا گیا، کافا کے اجلاس میں تمام ممبران کی متفقہ رائے سے مسٹر XU Xlangnanبطور صدر منتخب ہوئے ،ورلڈ فرنیچر کنفیڈریشن میں مختلف ممالک سے بزنس کمیونٹی نے شرکت کی، 30سے زائد ممالک اور 60سے زائد ممبران شریک ہوئے ، تقریب کے دوران ایوارڈز دئیے گئے ۔حاجی محمد افضل نے مزید کہا کہ چائینہ میں ہم نے فرنیچر انڈسٹریز’ میٹرس انڈسٹریز’ سٹی کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور وہاں کی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں ہوئیں جو فرنیچر انڈسٹری کی ترقی کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہونگی ۔