ٹیکس وصولی کا مؤثر نظام ہی قومی ترقی کی بنیاد:چیف کمشنر

ٹیکس وصولی کا مؤثر نظام ہی قومی ترقی کی بنیاد:چیف کمشنر

ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت :حافظ آباد میں دفاتر کا دورہ

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا)چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس گوجرانوالہ خالد جمیل اور کمشنر (زون ٹو)ریجنل ٹیکس آفس گوجرانوالہ علی عدنان خان نے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے دفاتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ٹیکس ریکوری، ایڈوانس ٹیکس اور مجموعی ریونیو اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو حافظ آباد سید مجاہد حسین شاہ، ان لینڈ ریونیو آفیسر حافظ آباد غلام ساجد، ان لینڈ ریونیو آفیسر پنڈی بھٹیاں سید ناصر علی شاہ، انسپکٹر ان لینڈ ریونیو ثاقب نذیر تارڑ اور ایڈمن آفیسر ریجنل ٹیکس آفس گوجرانوالہ فیصل منیر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چیف کمشنر خالد جمیل نے افسر وں و اہلکار وں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملکی معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور ٹیکس وصولی کا مؤثر نظام ہی قومی ترقی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران ٹیکس ریکوری اور ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور اپنے فرائض دیانت داری، شفافیت اور پیشہ ورانہ مہارت کیساتھ سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ، اس لیے فیلڈ افسران زیادہ سے زیادہ ٹیکس دہندگان کو نظام میں شامل کرنے کیلئے مؤثر اور مربوط حکمت عملی اپنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں