ممبر قومی اسمبلی نوشین افتخار کا دورہ امام بارگاہ حسینیہ سادات گردیزی
ڈسکہ (نمائندہ دنیا، نامہ نگار )ممبر قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر کے ہمراہ امام بارگاہ حسینیہ سادات گردیزی کا دورہ کیا۔۔۔
اس موقع پر متولی سید آفتاب گردیزی اور انجمن امامیہ ڈسکہ کے اراکین سے ملاقات کی ، دورے کے دوران انہوں نے امام بارگاہ حسینیہ سادات گردیزی سے برآمد ہونیوالے جلوسوں کے روٹس پر جاری ترقیاتی و انتظامی کاموں کا جائزہ لیا متعلقہ حکام نے انہیں جاری کاموں کی پیش رفت سے آگاہ کیاسیدہ نوشین افتخار نے ہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں پر جاری تمام کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔