نوشہرہ ورکاں:اے سی دفتر میں آ تشزدگی ،سامان راکھ

نوشہرہ ورکاں:اے سی دفتر میں آ تشزدگی ،سامان راکھ

شہر میں نصب کیمروں کا کنٹرول ، ڈی وی آرز اور ایل سی ڈیز جل کر ناکارہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر آفس میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا کنٹرول سسٹم، ڈی وی آرز اور ایل سی ڈیز جل کر ناکارہ ہو گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم عرفان عبداﷲ موسیٰ کی قیادت میں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت آگ پر قابو پایا اور مزید پھیلنے سے روک دیا جس سے بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ لگنے سے لاکھوں روپے کے قیمتی الیکٹرانک آلات کو نقصان پہنچا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں