امریکا کی دہشتگرد حملوں کیخلاف پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کا اعلان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا دہشتگرد حملوں کیخلاف پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کرتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، پاکستانی عوام نے دہشتگردی کے ہاتھوں بہت زیادہ نقصان برداشت کیا، پاکستان ایٹمی طاقت، فوجی صلاحیت افغانستان سے بہت زیادہ بہتر ہے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان امریکا کا ایک اہم نان نیٹو اتحادی ہے، صدر ٹرمپ کے دوبارہ وائٹ ہاؤس آنے کے بعد واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات میں بہتری آئی۔

محکمہ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع کے حل کی کوششوں میں ثالثی کا کردار ادا کیا، امریکا افغان طالبان کو ایک دہشتگرد تنظیم قرار دیتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں