ایران کی افزودہ یورینیم اب بھی جوہری تنصیبات میں موجود ہے: رافیل گروسی

نیویارک: (دنیا نیوز) سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی نے کہا کہ ایران کی افزودہ یورینیم ممکنہ طور پر اب بھی جوہری تنصیبات میں موجود ہے۔

سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی کہتے ہیں بعض جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے، افزودہ یورینیم کی موجودگی کی تصدیق کیلئے حملوں سے متاثرہ تنصیبات کا معائنہ ضروری ہے۔

رافیل گروسی نے کہا کہ آئی اے ای اے کو حملوں سے قبل یورینیم کی منتقلی کے کوئی نمایاں شواہد نہیں ملے تھے، مکمل جانچ کے بعد ہی یورینیم کے ذخائر کی موجودہ صورتحال واضح ہو سکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں