سکیورٹی خدشات، مجتبیٰ خامنہ ای والد کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہونگے
تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای سکیورٹی خدشات کے باعث اپنے والد کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کریں گے۔
ایرانی شوریٰ نگہبان نے رہبرِ انقلاب شہید آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان، اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی فوج کے کمانڈر سمیت دیگر عہدے داروں نے شرکت کی۔
دنیا بھر سے تہران آئے وفود نے بھی شہید خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا، نماز جنازہ میں کئی سربراہانِ مملکت سمیت 100 ممالک کے مندوبین شریک ہوں گے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے والد کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کریں گے، نماز جنازہ کے بعد جسدِ خاکی تہران سے قُم پھر نجف اور کربلا لے جایا جائے گا، میت واپس ایران لا کر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
جلوس جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے، ایرانی حکومت نے 8 جولائی کو ملک گیر سوگ کا اعلان کیا ہے۔