ریلوے کی کارگو سہو لیات کو بہتر بنایا جا ئیگا :حنیف عباسی

ریلوے کی کارگو سہو لیات کو بہتر بنایا جا ئیگا :حنیف عباسی

گجرات چیمبر کے وفد کی وفاقی وزیر سے ملاقات ‘با ہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن اور حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر و سابق میئر کی قیادت میں گجرات چیمبر کے وفد نے وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی سے وزارتِ ریلوے میں ملاقات کی۔ سابق صدر گجرات چیمبر باؤ منیر پشاوری، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین عمران وڑائچ، عادل اشرف بھٹہ، عمران عباس، عبدالرحمن، عاکف سعید، عباس بٹ، قیصر لطیف، راجہ آصف،، سابق نائب صدر محمد معصوم قمر ، چیئر مین کمیٹی سفران نازر، سابق ایگزیکٹو ممبران، حاجی زاہد‘حاجی جاوید اقبال اور عدیل شامل تھے ۔

ملاقات کے دوران ریلوے کے ذریعے ملکی تجارت کے فروغ، کارگو سروسز کو مزید مؤثر بنانے ، صنعتکاروں اور کاروباری برادری کو بہتر سہولیات کی فراہمی، لاجسٹکس کے نظام میں بہتری اور گجرات سمیت مختلف صنعتی علاقوں کو ریلوے نیٹ ورک سے زیادہ مؤثر انداز میں منسلک کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے وفاقی وزیر کو کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا اور ریلوے کارگو سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، سامان کی بروقت ترسیل اور نجی شعبے کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو قومی معیشت کا مؤثر ستون بنانے اور ریلوے کے ذریعے تجارت و صنعت کے فروغ کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ وفاقی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ کاروباری برادری کی قابلِ عمل تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا اور پاکستان ریلوے کی کارکردگی، کارگو سہولیات اور تجارتی خدمات کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں