ڈپٹی کمشنر کا دورہ چلڈرن ہسپتال ، طبی سہو لیات اور صفائی ستھرائی کا جائزہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، عملے کی کارکردگی اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے دورے کا آغاز او پی ڈی سے کیا جہاں انہوں نے رجسٹریشن کاؤنٹر، مریضوں کی آمد، معائنے کے عمل اور ڈاکٹروں کی حاضری کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج بچوں کی عیادت بھی کی۔ اور ان کے والدین سے علاج کے معیار، ڈاکٹرز کے رویے اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔