چیمبر آف کامرس وزیر آباد کے وفد کی ایس پی لیگل صفدر ہنجرا سے ملاقات

چیمبر آف کامرس وزیر آباد کے وفد  کی ایس پی لیگل صفدر ہنجرا سے ملاقات

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سٹینڈنگ کمیٹی ایگریکلچر ڈسٹرکٹ وزیرآباد کے چیئرمین احتشام الحق چیمہ اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ڈیری فارمنگ ہاشم چیمہ آف ککہ کولو کی ایس پی لیگل ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ چودھری صفدر علی ہنجرا سے ملاقات، علاقائی مسائل پر گفتگو کی گئی۔۔۔

ایس پی لیگل صفدر ہنجرا نے کہا کہ انسان کو اپنا عہدہ اللہ کی طرف سے امانت کے طور پر استعمال کرنا چاہیے اور جتنی ہو سکے مخلوق خدا کی خدمت کرنی چاہیے کیونکہ یہ دنیا عارضی ہے سب کو اپنے اصل ٹھکانے کیلئے اچھے اعمال کرنا ہونگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں