سیالکوٹ سے لاپتہ 2کمسن بہنیں سوات سے بحفاظت بازیاب

سیالکوٹ سے لاپتہ 2کمسن بہنیں  سوات سے بحفاظت بازیاب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ مراد کے ایس ایچ او قیصر بشیر گھمن کی بروقت کارروائی کے نتیجہ میں دو لاپتہ کمسن بہنوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلی جنس اور مسلسل کوششوں کے ذریعے دونوں بچیوں کو ضلع سوات سے بحفاظت بازیاب کر لیا۔قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچیوں کو ان کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں