نوشہرہ ورکاں :ننھیال آیا 5سالہ بچہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ننھیال آیا 5سالہ بچہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ۔
گوجرہ کے رہائشی عدنان حسن کا بیٹا اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی نظارت علی کا بھانجا 5 سالہ علی حسن اپنے ننھیالی گاؤں ماڑی خورد آیا ہوا تھا جو اچانک گاڑی کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ،پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔