ڈپٹی کمشنر کا نئے کینال ویو پارک میں شجرکاری ،عوامی سہو لیات کا جائزہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے جی ٹی روڈ پر مرکزِ اقصیٰ کے سامنے قائم نئے کینال ویو پارک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی، شجرکاری، سبزہ زاروں کی دیکھ بھال اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے پی ایچ اے حکام کو ہدایت کی کہ پارک میں صفائی، پودوں کی حفاظت، سبزہ زاروں کی مناسب نگہداشت اور دیگر سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف، خوبصورت اور خوشگوار تفریحی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ پر سپر ایشیا پارک کا بھی دورہ کیا اور پودوں، درختوں اور گھاس کی نگہداشت، کانٹ چھانٹ اور خوبصورتی برقرار رکھنے کے اقدامات کا جائزہ لیا ۔