پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام محفل حمد و ثنا

پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس  کے زیر اہتمام محفل حمد و ثنا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام محفل حمد و ثنا مصطفی کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے قرآنی آیات کی تلاوت، اسمائے حسنی، نعتیہ کلام اور قصیدہ بردہ شریف عقیدت و احترام اور خوبصورتی کے ساتھ پڑھا۔

پنجاب کالجز گوجرانوالہ کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن شہزاد رفیق ،ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم خواجہ، ہیڈ بی ایس پروگرام شمیم اختر اساتذہ اور طلبہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ اس موقع پر شہزاد رفیق نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حمد و ثنا جیسی محافل اللہ اور رسولؐ سے تعلق کو جوڑنے اور اس کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں