شہری نقدی، موٹر سائیکل موبائل فونز ودیگر سامان سے محروم
ڈسکہ ،ہیڈبمبانوالہ(نمائندہ دنیا،نامہ نگار) وارداتوں میں شہری نقدی، موٹر سائیکل، موبائل فونز ودیگر سامان سے محروم۔ محلہ محمد پورہ میں علی رضا کے ڈیرہ سے30سیل چوزے ،50کبوترچوری، بوبکانوالہ روڈ پر دونامعلوم افرد نے اسلحہ کے زور پر ذوالقرنین سے 23ہزار چھین لئے ، پٹرول پمپ گلوٹیاں موڑ کے قریب دوافرادنے اعجاز سے 8ہزار ،
موبائل چھین لیا ، لاری اڈ اسے وقاص کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔، جناح چوک میں عمران کے فلیٹ سے ایئر کولر، فین، استری اور موٹر بجلی چوری، گلی بھاٹاں والی میں مہران کے گھر سے موبائل اور بٹوا چوری جس میں نقدی 38350اور کچھ کارڈ تھے ، کوٹ موکھل میں گلشاد کے گھر سے سامان الیکٹرک موٹر ودیگرسامان چوری ہوگیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments