عمران خان کی رہائی ملکی استحکام کیلئے ناگزیر :چودھری ناصر چیمہ
راہوالی (نمائندہ دنیا) رکن پنجاب اسمبلی پی پی 59 چودھری محمد ناصر چیمہ نے کہا ہے کہ وہ وقت قریب آ رہا ہے جب عوام کا ردعمل سیاست کے نام پر عوامی حقوق پر ڈاکا ڈالنے والوں کا احتساب کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پالیسیوں نے قوم کو تقسیم کا شکار کر دیا ہے اور پسماندہ طبقات کو ریلیف دینے کے نام پر قومی وسائل نمائشی منصوبوں پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ اپنے مرکزی دفتر میں علاقے کے معززین اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ وطن دوست قیادت کے بغیر ملکی سلامتی کا تحفظ مشکل ہے ، اس لیے عمران خان کی رہائی ناگزیر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments