اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ :پیر داؤد رضوی

 اولیائے کرام کی تعلیمات پر  عمل ہی دنیا و آخرت کی کامیابی  کا راستہ :پیر داؤد رضوی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے کہا ہے کہ اسلامی ہجری سال کا دوسرا مہینہ صفر المظفر بڑی نسبتوں اور برکتوں کا حامل ہے اور یہ حضرت سیدنا امام حسن مجتبیٰؓ سے بھی منسوب ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مہینے میں متعدد اولیائے کرام کے سالانہ اعراس عقیدت و احترام کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔ ان دنوں مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں حضرت شیخ بہاؤالدین زکریا ملتانی کے 787ویں سالانہ عرس مبارک اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بری سرکار کے عرس کی تقریبات نہایت تزک و احتشام سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ہم بھی اسوۂ حسنہ پر عمل کریں تو دین و دنیا میں حقیقی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...