پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام:منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت
کاموں میں شفافیت اور معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے :ڈی جی بلدیات بینش فاطمہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب، بینش فاطمہ نے کمشنر آفس گوجرانوالہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے گوجرانوالہ ڈویژن میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قمر ذیشان، متعلقہ محکموں کے افسران اور لوکل گورنمنٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ افسران نے منصوبوں کی موجودہ پیش رفت، درپیش چیلنجز، فنڈز کے استعمال اور مقررہ مدت میں تکمیل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ڈی جی لوکل گورنمنٹ پنجاب بینش فاطمہ نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد ان کے ثمرات حاصل ہوں۔ انہوں نے زور دیا کہ ترقیاتی کاموں میں شفافیت، معیار اور رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ، جبکہ تمام ادارے باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments