پٹرولیم لیوی بھتہ ،فوری ختم کر ناہوگا:ڈاکٹر طارق
7اگست کو اہم شاہراہوں پر دھرنے ،صرف ایمبو لینسز کو راستہ دیا جائیگا
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ 7 اگست کا احتجاج عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے ہے ، پٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکسوں، مہنگائی کی مجموعی صورتحال، ظالمانہ آئی پی پیز معاہدوں‘ لوڈشیڈنگ اور غیر منصفانہ معاشی پالیسیو ں کیخلاف لاکھوں افراد پرامن مظاہرے کریiگے ، پٹرولیم لیوی ختم کیے بغیر معاشی مشکلات کا خاتمہ ممکن نہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پٹرولیم لیوی ختم کی جائے ، آئی پی پیز کے مہنگے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے ، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے موثراقدامات کئے جائیں‘ 7اگست کا احتجاج تاریخی ہوگا اور حکمرانوں کو مجبور کیا جائیگا کہ عوام کو ریلیف دیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزاسلامک سنٹرگجرات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ پٹرولیم لیوی درحقیقت بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ۔ انہوں نے گیا کہ یہ ٹیکس عوام پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے ، اس لئے حکومت فوری طور پر اسے ختم کرے اور پٹرول کی قیمت میں کمی کرے ، انہوں نے کہا کہ 7 اگست کو اہم شاہراہوں پر دھرنے د یئے جائینگے۔ ، احتجاج کے دوران صرف ایمبولینسز کو راستہ فراہم کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments