نظریات اور امید کو قید نہیں کیا جا سکتا:ریحانہ ڈار

نظریات اور امید کو قید نہیں کیا جا سکتا:ریحانہ ڈار

امت مسلمہ کے رہنما عمران خان کی قید کو آج 3سال مکمل ہو جائیں گے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تحریک انصاف کی سینئر رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ مسلم امہ کے رہنما اور سابق وزیراعظم قائد عمران خان کو پابند سلاسل کئے3سال ہوگئے ہیں مگر حوصلوں، نظریات اور امید کو سلاخوں کے پیچھے قید نہیں کیا جا سکتا ،امید کا چراغ کبھی نہیں بجھتا کیونکہ حق کی آواز کو زنجیروں سے خاموش نہیں کرایا جا سکتا۔ وقت گزرتا رہتا ہے مگر وہ لوگ تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں جو اپنے مؤقف پر ثابت قدم رہتے ہیں۔لاکھ آزمائشیں آئیں، بے شمار مشکلات کھڑی کی گئیں، مگر میرا لیڈر عمران خان آج بھی ثابت قدم ہے ۔ نہ اس کے حوصلے پست ہوئے ، نہ اس کے قدم ڈگمگائے اور نہ ہی اس نے اپنے نظریے پر سمجھوتہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں شان علی قمر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر گزرتا دن یہ یاد دلاتا ہے کہ قومیں طاقت، جبر اور فسطائیت سے نہیں بلکہ انصاف، عزم، آئین و قانون کی حکمرانی اور عوام کے اعتماد سے مضبوط ہوتی ہیں۔پاکستان کی حقیقی طاقت عوام کے حقِ انتخاب، قانون کی بالادستی اور انصاف کے نظام میں ہے ۔ریحانہ امتیا ز ڈار نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے عظیم رہنما عمران خان کی قید کو 5 اگست کو 3 سال مکمل ہو جائیں گے ۔ اس تمام عرصے میں وہ اپنے مؤقف پر ثابت قدم رہے اور آئین و قانون کی بالادستی پر زور دیتے رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...