کلوکلاں روڈ واہنڈو شدید بارشوں کے باعث ٹوٹ گئی

کلوکلاں روڈ واہنڈو شدید بارشوں کے باعث ٹوٹ گئی

واہنڈو کو درجنوں دیہات سے ملانے والی اہم شاہراہ پر سفر انتہائی مشکل

واہنڈو (نامہ نگار )کلوکلاں روڈ واہنڈو شدید بارشوں کے باعث ٹوٹ گئی ، شدید بارشوں اور سیوریج کے گندے پانی کے مسلسل بہاؤ نے کلوکلاں روڈ واہنڈو کو بری طرح تباہ کر دیا ، واہنڈو کو درجنوں دیہات سے ملانے والی اہم شاہراہ متعدد مقامات سے مکمل طور پر اکھڑ چکی ہے جبکہ جگہ جگہ پتھر اور گہرے گڑھے نمایاں ہو گئے ہیں جس کے باعث سڑک پرگاڑی چلانا انتہائی مشکل اور خطرناک ہو گیا ،حالیہ بارشوں کے بعد سڑک کی حالت مزید ابتر ہو گئی ، مختلف مقامات پر بارش اور سیوریج کا پانی جمع رہنے کے باعث سڑک کی بنیاد کمزور ہو چکی جس سے اس کا بڑا حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ،روزانہ واہنڈو آنے جانے والے شہری، طلبہ، تاجروں اور دیگر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، کلوکلاں روڈ واہنڈو، اردگرد کے درجنوں دیہات کے لیے مرکزی رابطہ سڑک کی حیثیت رکھتی ہے مگر عرصہ دراز سے مناسب مرمت نہ ہونے کے باعث یہ کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری اور مستقل بنیادوں پر تعمیر و مرمت اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کا مؤثر انتظام کیا جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات اور ممکنہ حادثات سے بچایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...