ہیڈبمبانوالہ :سڑک پر تعمیر تنگ پلی پانی کی نکاسی میں رکاوٹ
کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے دھان کی فصلیں تباہ ،کسانوں کو لاکھوں کا نقصان
ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار )سڑک پر تعمیر تنگ پلی پانی کی نکاسی میں بڑی رکاوٹ، کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے دھان کی فصلیں تباہ ہو گئیں ۔ کنڈن سیان عیدگاہ روڈ پرتنگ پلی پانی کی قدرتی گزر گاہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے موسم برسات میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے اور بر وقت خارج نہ ہونے سے کھیتوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو جاتا ہے جس سے فصلیں برباد ہو جاتی ہیں اور کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوتا ہے جگہ جگہ تجاوزات اور نکاسی نالہ کی عدم صفائی کی وجہ سے موسم برسات میں پانی اوور فلو ہو کر کھیتوں کا رخ کر لیتا ہے جس سے کسانوں کو ہر سال دھان کی تباہی سے لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ حکومتی ہدایت کے باوجود نالوں کی عدم صفائی اور تجاوزات کو دور نہ کرنا انتظامیہ اور سیاسی نمائندوں کی عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔علاقہ مکینوں غلام مصطفی سیان، چودھری امان اﷲ سیان اور سیٹھ مٹھو نے وزیر اعلیٰ اور اسسٹنٹ کمشنر سے نکاسی آب والی پلی کو کشادہ اور نالے کی صفائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments