کسی کو مسلط نہ کیا جائے مسائل حل ہو جائینگے :ڈاکٹر طارق
آزاد کشمیر میں حکومت نے معاملات بگاڑے‘مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں
گجرات (سٹی رپورٹر‘نامہ نگار )جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے موجودہ نظام کی ناکامی کا اعتراف کر کے تسلیم کیا ہے کہ فارم 47کے ذریعے مسلط ہونے اور کرنے والے دونوں ناکام ہو چکے ہیں، ہمارا واضح اور دوٹوک موقف ہے کہ کسی کو مسلط نہ کیا جائے مسائل حل ہو جائیں گے ، سب اپنی اپنی آئینی پوزیشن پر چلے جائیں سسٹم خود بخود ٹھیک ہو جائے گا،پٹرول لیوی بھتہ ٹیکس کی ظالمانہ وصولی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت پورے ملک میں 7اگست کو احتجاج اور سڑکیں بند کی جائیں گی، عوام اپنا آئینی و قانونی حق استعمال کر کے حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے ،ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ حکومت نے آزادکشمیر میں معاملات بگاڑ د ئیے ہیں،مذاکرات کے ذریعے اگر مسئلہ حل کرلیا جاتا تو صورتحال اتنی خراب نہ ہوتی، گولی سے مسئلہ حل کرنے سے نفرتیں پروان چڑھتی ہیں اور بیرونی طاقتیں، ملک دشمن قوتیں فائدہ اٹھاتی ہیں، آزاد کشمیر میں اب بھی مسائل کے حل کا راستہ مذاکرات ہیں، حکمرانوں کا لہجہ پاکستان کوزخمی کررہا ہے ،یہ طرز حکمرانی چھوڑنا پڑے گا، کشمیر ی ہمارے بھائی ہیں،ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہیں اور عوام پر سارا بوجھ ڈالا ہوا ہے ، بجلی کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے جب عوام سولر پر جاتے ہیں تو حکومت سولر پالیسیاں تبدیل کردیتی ہے ، ایسے نااہل حکمران ہم پر مسلط کرد ئیے گئے ہیں جو کوئی بھی مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments