سیاست سے ڈاکوئوں کا ٹولہ مائنس کردینگے :عابد رضا

 سیاست سے ڈاکوئوں کا ٹولہ مائنس کردینگے :عابد رضا

جنرل الیکشن بھی قریب ہیں وہ بھی استقامت ،یکجہتی سے لڑ کر جیتیں گے

گجرات(سٹی رپورٹر )مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر سابق ایم این اے عابد رضا کوٹلہ نے ڈیرہ چو دھری عبدالمالک گجرات میں ن لیگی ایم ایل اے ذیشان یونس کی فتح کے موقع پرسینکڑوں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فتح ہمیشہ حق وسچ کی ،یاد رکھیں کہ سیاسی میدان میں طاقت کے بجائے ہمیشہ ٹیم جیتی ہے ساتھیوں نے ثابت کردیاکہ ہم سب ایک پیج پرمتحد ومنظم ہیں اوریکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے مخالفین کونشان عبرت بنایا۔عابد رضا کوٹلہ نے کہاکہ کشمیرالیکشن میں 3ایم این اے اور7 ایم پی اے ہمارے مخالف تھے لیکن ہمیں اﷲ پریقین کامل تھااوراستقامت کیساتھ ڈٹ کرمخالف قوتوں کامقابلہ کیا اورجیت ہمارا مقدر بنی، انہوں نے کہاکہ مخالفین کبھی عوام کی مرضی سے اقتدارمیں نہیں آئے‘انہوں نے کہاکہ جنرل الیکشن بھی قریب ہیں وہ بھی استقامت ،یکجہتی سے لڑتے ہوئے گجرات کی سیاست سے ان ڈاکوؤں کے ٹولے کوہمیشہ کیلئے مائنس کردیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...