کسان کومارکیٹ میں گندم کا بہتر ریٹ ملا:ڈپٹی ڈائریکٹر

 کسان کومارکیٹ میں گندم کا بہتر ریٹ ملا:ڈپٹی ڈائریکٹر

کسی کو مفت بار دانہ دیا نہ زمینداروں کے گھروں سے گندم اٹھائی :عمیر صغیر

گجرات(سٹی رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ گوجرانوالہ وگجرات ڈویژن عمیر صغیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے پرائیویٹ کمپنیوں کے ذریعے گندم خریدی جو حکومتی معاہدے کے تحت باقاعدہ بولی لگا کر خریدی گئی اس معاہدے کے تحت وہ گندم پنجاب حکومت کے ساتھ طے شدہ معاہدے پر حکومتی گوداموں میں موجود ہے ان کمپنیوں کی سلیکشن منظم اور شفاف نظام کے تحت کی گئی کاشتکاروں کو ریلیف پہنچانے کیلئے فری باردانہ دیا گیا یہ تاثر درست نہیں کہ بڑی کمپنیوں کو مفت باردانہ مہیا کیا گیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ اس سال کاشتکار ہم سے باردانہ خریدنے نہیں آیا اس کی وجہ اوپن مارکیٹ میں بہتر ریٹ ملا اورکسان نے اچھے ریٹ کی وجہ سے باردانہ ہمیں دینے کی بجائے باہر مارکیٹ میں بیچ دیا ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی سخت ہدایات تھیں کہ ہم نے کسی زمیندار کے گھر سے گندم نہیں اٹھانی اور ہم نے کسی زمیندار پر ایکشن نہیں لینا تا کہ وہ مارکیٹ میں مرضی کے مطابق بہتر ریٹ لے سکے یہی وجہ ہے کہ پہلے ہی ہفتے میں گندم 3200 سے 3300 تک پہنچ گئی اور زمیندار نے اسے 3800 تک بھی فروخت کیا اور مارکیٹ میں آج بھی زمیندار ہی تھوڑی تھوڑی گندم دے رہا ہے اب چونکہ ریٹ 4400 سے 4500ہو چکا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گندم کی امپورٹ کا تعلق وفاقی حکومت سے ہوتا ہے جس نے تمام صوبوں کو دیکھنا ہوتا ہے اورسب سے بڑے صوبہ پنجاب کی ضروریات کو دیکھنا ہوتا ہے فیڈرل حکومت اس کو مدنظر رکھ کر امپورٹ کا اعلان کرتی ہے تاکہ قیمتیں مستحکم رہ سکیں پنجاب میں گندم کے سٹاک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ اس دفعہ بھی 55 لاکھ ٹن گندم دوسرے صوبوں کو مہیا کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...