ڈسکہ :چوری کی وار داتیں ، شہری مال وزر سے محروم

 ڈسکہ :چوری کی وار داتیں ، شہری مال وزر سے محروم

کنڈن سیان ، دوبرجی ورکاں ‘ مندرانوالہ‘آدمکے چیمہ ،موترہ میں لوٹ مار

ہیڈ بمبانوالہ ، ڈسکہ(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈسکہ میں چوری کی وارداتوں میں شہری رقم ،طلائی زیورات ،موٹر سائیکل ،موبائل فون و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ کنڈن سیان کے تنویر احمدکے ڈیر ے سے نامعلوم چور بھیڑ،موترہ کے علاقہ دوبرجی ورکاں کے محمد افضال کے زیر تعمیر گھر سے نامعلوم چور 14کوائل تار ،اڈا موترہ کے اسد عباس کی دکان سے نامعلوم چور 2 قیمتی موبائل فونز ،تھانہ صدر کے علاقہ مندرانوالہ کے لیاقت علی کے گھر سے نامعلوم چور 4طلائی زیورات1تولہ،چاندی 70تولے بشکل اینٹیں ،آدمکے چیمہ کے اورنگزیب ارشد کی موٹر سائیکل نمبریNLK-18-5385نامعلوم چور گھر کے باہر سے ،تھانہ سٹی کے علاقہ پسرو روڈ ڈسکہ کے زاہد اقبال کے کارخانہ سے نامعلوم4عدد بریکر ،سویچ ،ہیمبر 3سیٹ ،140فٹ کیبل ،4عدد ڈائی ایکس چرا کر لے گئے سرکل پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...