ڈسکہ :گلی محلوں میں بیوٹی پالرز بیماریوں کی آما ہ جگابن گئے

ڈسکہ :گلی محلوں میں بیوٹی پالرز بیماریوں کی آما ہ جگابن گئے

غیر معیاری کیمیائی اجزااور آلودہ آلات کے استعمال سے بیماریاں پھیلنے لگیں

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)ڈسکہ اور گرد و نواح کے گلی محلوں میں کھلے بیوٹی پالرز ہار سنگھار کے بجائے بیماریوں کی آما ہ جگابن کررہ گئے ،تفصیلات کے مطابق غیر معیاری کیمیائی اجزااور آلودہ آلات کامسلسل استعمال خواتین کو مہلک ترین بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہوگئیں، بیوٹی پارلروں کا پھیلا جال حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کررہا ہے اس پر قانون حرکت میں آتا ہے نہ ہی کوئی ایسی اتھارٹی ہے جوان پر گرفت کرسکے کیمیکل والی مہندی سے لیکر فیس واش تک ایسے بے شمار اجزا کا استعمال کیاجاتا ہے جو جلدکوبری طریقے سے جھلسادیتے ہیں، گورا بننے کی خواہش بعض اوقات خواتین کو بیماریوں میں مبتلا کردیتی ہے ، بعض خواتین ایسی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتی ہیں جن کو بعد میں ڈاکٹروں سے بھی رجوع کرنا پڑتا ہے ۔علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...