گیپکو سب ڈویژن کینٹ کا شکایا ت آفس غیر فعال،صارف کی در خواست پر رپورٹ طلب
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گیپکو سب ڈویژن کینٹ کا شکایا ت آفس غیر فعال،بجلی بحالی کی شکایات درج کر انے کیلئے گوندلانوالہ کے صارفین نے درجنوں فون کالز کیں کالز نہ اٹھانے پر صارف میر علی ولد اقبال احمد نے جی ایم آپریشن گیپکو کو درخواست دیدی جس پر انہوں نے رپورٹ طلب کرلی۔
شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ گوندلانوالہ گائوں کی مسلسل بجلی خراب رہتی ہے ، گزشتہ روز بجلی بحالی کیلئے گیپکو سب ڈویژن کینٹ کے د ئیے گئے شکایات آفس کے موبائل فونز پر درجنوں کالز کی گئیں لیکن سٹاف نے فون تک نہیں اٹھایا، علاقہ مکین دفتر بھی گئے لیکن کوئی نہ ملا ،تحقیقات کرکے ذمہ دار وں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments