ڈپٹی کمشنر کا چلڈرن ہسپتال میں ادویات کی دستیابی ،طبی سہو لیات کا جائزہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانیوالی طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، او پی ڈی ، مختلف وارڈز اور دیگر اہم شعبوں کا معائنہ کیا ، ڈپٹی کمشنر نے طبی سہولیات، علاج و معالجہ کے انتظامات، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments