سابق یوسی چیئرمین منشا چیمہ کے بھائی نالہ پلکھو میں ڈوب گئے
افضل چیمہ پانی کو عبور کرکے زرعی اراضی کی جانب جاتے لاپتہ ، ریسکیو آپریشن
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈھونیکی کے رہائشی و سابق چیئرمین بھٹی کے یونین کونسل منشا چیمہ کے بڑے بھائی افضل چیمہ نالہ پلکھو میں ڈوب کر لاپتہ ہو گئے جن کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122کا آپریشن آخری اطلاعات تک جاری تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق افضل چیمہ زرعی اراضی کی جانب جا رہے تھے ۔ اس دوران انہوں نے نالہ پلکھو کے سیلابی پانی کو عبور کرنے کی کوشش کی تاہم پانی کا بہاؤ اور گہرائی زیادہ ہونے کے باعث وہ توازن برقرار نہ رکھ سکے اور بہہ گئے۔
قریبی کھیتوں میں دھان کی فصل کاشت کرنے والے کسانوں نے بتایا کہ انہوں نے افضل چیمہ کو بچانے کی کوشش بھی کی مگر وہ پانی میں غائب ہو گئے اور دوبارہ نظر نہ آ سکے ۔اطلاع ملتے ہی ایم این اے بلال فاروق تارڑ کی ہدایت پر سیکرٹری اعجاز بھٹی ساتھیوں سمیت ریسکیو 1122 کی ٹیموں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اورسرچ آپریشن شروع کر ادیا، ۔مختار احمد وڑائچ بھی ساتھیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments