بھارت طاقت سے کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا:فیصل مجید
یوم استحصال کشمیر پر میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی
لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )مقبوضہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا کشمیری عوام آج بھی حق خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں بتایا گیا ہے کہ 5اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر صدر لیفٹیننٹ (ر) فیصل مجید نے کی اور ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا یوم استحصال کشمیر مخص ایک دن منانے کا نام نہیں بلکہ عالمی برادری کو اس دیرینہ مسئلے کی جانب متوجہ کرنے کا موقع ہے پاکستان ہر فورم پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا 5اگست کا دن کشمیری عوام کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اس وقت تک ان کی حمایت جاری رکھے گی جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں مل جاتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments