جی سی ڈبلیو میں پوزیشن ہولڈر زکے اعزاز میں تقریب
عادینہ راشد اور صدیقہ الماس کی 1190نمبر لیکر بورڈ میں پہلی پوزیشن
گوجرانوالہ ‘ سیالکوٹ (نیوز رپورٹر‘نمائندہ دنیا ) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کے میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان اور پوزیشن ہولڈر طلباوطالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرپرسن بورڈ ڈاکٹر اقصیٰ شبیر نے بطور مہمانِ خصوصی جبکہ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر اقصیٰ شبیر نے بتایا کہ میٹرک امتحانات 2026میں 242,192 طلبہ نے شرکت کی، 168,266 کامیاب قرار پائے جبکہ کامیابی کا مجموعی تناسب 69.48 فیصد رہا۔ عادینہ راشد اور صدیقہ الماس نے 1,190 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں پہلی پوزیشن مشترکہ طور پر حاصل کی۔بعد ازاں ڈاکٹر اقصیٰ شبیر نے آن لائن بٹن دبا کر میٹرک نتائج کا اعلان کیا۔ بورڈ کے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کو میڈلز، تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے ۔بعدازاں پوزیشن ہولڈرطلبہ اور انکے والدین کو وائس چانسلر اور بورڈ کی چیئر پرسن نے ملاقات پر مبارکباد دی اورروشن مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments