شہریوں کا بابو ٹرین کا روٹ ملکوال تک بڑھانے کا مطالبہ
منڈی بہاؤالدین کے شہری لاہور کیلئے ریلوے کی سفری سہو لت سے محروم
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )لالہ موسیٰ سے لاہور20اگست سے شروع ہونے والی بابو ٹرین کو ملکوال سے شروع کرنے کامطالبہ ، ڈنگہ اورمنڈی بہاؤالدین کے شہریوں کاکہناہے کہ پاکستان ریلوے کی طرف سے 20اگست کو لالہ موسیٰ تالاہور بابو ٹرین چلانے کا فیصلہ بلاشبہ خوش آئند اقدام ہے جس سے اس روٹ پر سفر کرنے والے شہریوں کو سستی، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولت میسر آئیگی تاہم منڈی بہاؤالدین ، ملکوال اور گردونواح کے عوام نے اس فیصلے کے ساتھ ایک اہم اور دیرینہ عوامی مطالبہ بھی سامنے رکھا ہے کہ بابو ٹرین کا روٹ لالہ موسیٰ کے بجائے ملکوال تک بڑھایا جائے تاکہ وسیع علاقے کی آبادی براہِ راست اس سفری سہولت سے مستفید ہو سکے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ لالہ موسیٰ پہلے ہی جی ٹی روڈ پر واقع ہونے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات رکھتا ہے جبکہ ریلوے کے اعتبار سے بھی لالہ موسیٰ سے مختلف ٹرینیں دستیاب ہیں،اس کے برعکس منڈی بہاؤالدین، ملکوال اور ملحقہ علاقوں کے ہزاروں شہری لاہور کیلئے براہِ راست، سستی اور آسان ریلوے سفری سہولت سے محروم ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments