علما نے قائد اعظم سے ملکر پاکستان کا قیام ممکن بنایا :مقررین
مسلمانوں کو انگریز سے آزادی ،ہندوئوں کی اجارہ داری سے نجات دلائی
راہوالی (نامہ نگار )اﷲ تعالیٰ کی طرف سے پاکستان مسلمانوں کیلئے عظیم نعمت ہے جس کی آزادی کیلئے اہلسنت کے اکابرین، مشائخ اور اولیا کرام نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ساتھ مل کر پوری قوم کو خواب غفلت سے جگایا اور ایک ہی وقت میں انگریزوں اور ہندو کی غلامی اور اجاراداری سے آزادی دلا کر پاکستان حاصل کیا ان خیالات کا اظہار جامعہ چشتیہ رضویہ ضیا القرآن راہوالی میں ناظم اعلیٰ علامہ عطا المصطفی جمیل کی طرف سے منعقد کیے جانے والے سالامہ استحکام پاکستان سیمینار سے مہتمم اعلیٰ جامعہ چشتیہ رضویہ پروفیسر شبیر حسین چشتی، علامہ امین چشتی، سینئر صحافی محمد سرور انصاری، عبدالطیف چودھری، امجد علی گجر،محمد اصغر علی چیمہ، حافظ ضیا المرتضیٰ چشتی، حاجی غلام سرور وڑائچ و طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، مقررین نے کہا کہ پاکستان حاصل کرنا اولیا کرام کا فیضان ہے کیوں کہ اس وقت کے اﷲ کے ولیوں، جماعت اہلسنت کے علمائے کرام ، مشائخ نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ہندوستان میں موجود پوری مسلمان قوم کو ایک پرچم تلے اکٹھا کرکے ایک ہی وقت میں انگریز سے آزادی اور ہندوؤں کی معاشی اجارہ داری سے نجات دلا کر پاکستان حاصل کرکے ناممکن کو ممکن کردکھایا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments