نرخ نامہ نظر انداز، سیالکوٹ اور نواح میں سبزی، پھل من مانی قیمتوں پر فروخت
کئی مقامات پر دکانداروں اور خریداروں کے درمیان قیمتوں کے معاملے پر بحث و مباحثہ ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ،شہریوں کا بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کر نے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ اور گردونواح کی اوپن مارکیٹوں میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخنامے کے بجائے من مانے نرخوں پر فروخت کئے جارہے ہیں کئی مقامات پر دکانداروں اور خریداروں کے درمیان قیمتوں کے معاملے پر بحث و مباحثہ بھی ہونے لگا، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ۔ اوپن مارکیٹوں میں نیا آلو 220سے 240 روپے کلو فروخت کیا گیا ہے ۔ادرک 400 سے 450 روپے ، ا رو ی 180سے 200 روپے ، بینگن 150 روپے سے 170 روپے ، بھنڈی 200 سے 220 روپے ، پیاز 160 روپے سے 180روپے کلو، پالک 100 روپے کلو، پھول گوبھی 170 روپے کلو، پھلیاں موٹی 350 روپے کلو ،ٹماٹر 400 روپے کلو، ٹینڈے دیسی 250 روپے ، سبز مرچ 400 روپے کلو، شملہ مرچ 400 روپے ، کریلا 200 روپے کلو، کھیرا 260 روپے کلو ،کدہ 250روپے کلو، لہسن 600 روپے کلو ، لیموں 250روپے کلو، پھلوں میں انگور 700 روپے کلو، آم 350 روپے ،آلو بخار ا 400 روپے ، آڑو سپیشل 250روپے ، سیب 350 روپے ، امردہ 250 روپے کلو، کیلا 220 روپے فی درجن، انار 600 روپے کلو، کھجور 600 روپے کلو،گرما 200 روپے کلو ،ناشپاتی 320ر وپے فی کلو میں فروخت ہورہی ۔ شہریو ں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو فوری کنٹرول کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments