گوشت کی دکانوں کا فضلہ اٹھانے والی گاڑیوں آلودگی کا با عث
چاروں اطراف سے ڈھانپے بغیر آبادی سے گزرتے وقت بدبو سے مکینوں کو مشکلات
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)ڈسکہ اور گرد ونواح میں مرغی کے گوشت کے د کانوں سے فضلہ اٹھانے والی گاڑیوں نے فضا آلودہ کر دی ۔ فضلہ اٹھانے والی گاڑیوں کو چاروں اطراف سے ڈھانپ دیاجائے تو ماحولیاتی آلودگی کا نہ صرف خاتمہ ممکن ہے بلکہ علاقہ مکینوں کوبھی تکلیف دہ بدبو سے چھٹکارا ممکن ہے ۔علاقہ بھرمیں سینکڑوں مرغی گوشت کی دکانیں موجود ہیں جن پر جمع ہونیوالا فضلہ دن بھر علاقہ مکینوں کیلئے تکلیف کا باعث بنتا ہی ہے تو دوسری جانب مذکورہ فضلہ کو اٹھانے والی گاڑیاں چاروں اطراف سے کورنہ ہونے کے باعث کھلی گاڑیوں میں جاتے ہوئے اپنی گزر گاہ کے قریبی علاقہ کے مکینوں کو بدبو دار سے دوچار کرتے ہیں انتظامیہ کو شکایات کے باوجود اس کے تدارک کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ تعفن پھیلانے والی گاڑیوں کو کور کرنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے تاکہ علاقہ مکین اس تکلیف سے بچ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments